پہلے مرحلے میں یہ ریلیف فلائیٹس 2، 4 اور 6 مارچ کو آپریٹ ہوں گی،فائل فوٹو
پہلے مرحلے میں یہ ریلیف فلائیٹس 2، 4 اور 6 مارچ کو آپریٹ ہوں گی،فائل فوٹو

ترکیہ کیلیے امداد، پاکستان نے نیٹو کو ریلیف فلائٹس کی اجازت دیدی

کراچی: ہیڈکواٹرز سول ایویشن اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سے زلزلہ زدہ ترکیہ کے لیےنیٹو اور قطر کی ریلیف فلائیٹس کیلیے پاکستان مکمل تعاون فراہم کرے گا ۔

ترجمان کے مطابق پاکستان سے امدادی سامان ترکیہ لے جانے والی قطر اور نیٹو ریلیف فلائیٹس کو پاکستان مکمل تعاون فراہم کررہا ہے۔قطر اور نیٹو ریلیف فلائیٹس لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے آپریٹ ہوں گی،پہلے مرحلے میں یہ ریلیف فلائیٹس 2، 4 اور 6 مارچ کو آپریٹ ہوں گی،دوسرا مرحلہ بھی مارچ میں ہی مکمل ہوگا۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے برادر ملک ترکیہ میں زلزلہ زدگان کے لیے ہر ممکن امداد اور تعاون کے احکامات جاری کیے ہیں۔پاکستان اب تک درجنوں ریلیف فلائیٹس کے ذریعے 2150 ٹن سے زائد امدادی سامان برادر ملک ترکیہ بھیج چکا ہے۔