شمالی وزیرستان،میر علی میں آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان(اُمت نیوز)شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا ہے۔
سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس کی بنیاد پر میر علی میں آپریشن کیا گیا ہے۔
ہلاک دہشتگرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔، دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھا۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ مقامی افراد نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کو سراہا اور علاقے سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔