گورنرخیبرپختونخوا کو لکھا گیا خط الیکشن کمیشن نے جاری کردیا

حاجی غلام علی نے سیکریٹری کو لکھا گیا سربمہر خط کھولنے سے انکار کردیا تھا،الیکشن کمیشن نے خط ٹوئٹر پرڈال دیا

               
March 4, 2023 · اہم خبریں, قومی

پشاور(امت نیوز)گورنرخیبرپختونخوا کو لکھا گیا سربمہر خط الیکشن کمیشن نے سوشل میڈیا پر جاری کردیا

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے صوبے میں عام انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے ملک کی اعلیٰ ترین الیکٹورل اتھارٹی کی جانب سے لکھے گئے خط کو کھولنے سے انکار کر دیا تھا۔

حاجی غلام علی کاکہناتھاکہ سربمہرخط سیکرٹری کو لکھا گیا ہے۔ میں اسے کھولنے کا مجاز نہیں ہوں

ان کا کہنا تھا کہ سیکریٹری چھٹی پر ہیں اور پیر کو آکر خود یہ خط کھولیں گے، خط کھولنے کے بعد ہی الیکشن کمیشن سے تاریخ کے حوالے سے بات کی جائے گی۔

لیکن  الیکشن کمیشن آف پاکستان نے یہ خط ٹوئٹر پر جاری کردیا۔

اس سے قبل ای سی پی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو لکھے گئے خط میں 30 اپریل سے 7 مئی کے درمیان انتخابات کی تاریخ تجویز کی تھی۔