علما کرام،سائنسی ماہرین،محکمہ موسمیات ارکان کے علاوہ عام مہمان بھی شاہی دسترخوان کا حصہ بنیں گے۔فائل فوٹو
علما کرام،سائنسی ماہرین،محکمہ موسمیات ارکان کے علاوہ عام مہمان بھی شاہی دسترخوان کا حصہ بنیں گے۔فائل فوٹو

رمضان کا چاند،رویت ہلال کمیٹی اجلاس میں 200افراد کیلیے پر تعیش کھانا، ٹینڈر طلب

پشاور: ایک طرف تاریخی مہنگائی کے باعث عام عوام دو وقت کی روٹی کے لیے شدید مشکلات کا شکار ہیں دوسری طرف محکمہ اوقاف خیبر پختونخوا نے حکوت کی کفایت شعاری کی مہم دھجیاں اڑا کر رکھ دیں۔

خیبرپختونخوا میں رمضان المبارک  کے چاند کا کھوج  لگانے والی سرکاری رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کیلیے وی آئی پیز سمیت 200افراد کے لیے کھانے کا ٹینڈرطلب کرلیا گیا۔

رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے سے متعلق اجلاس کیلیے پرتعیش مینو رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دعوت شیزازاور مرغن کھانوں کیلیے کوٹیشن طلب کی گئی ہے، جومحکمہ اوقاف ہال کے نوٹس بورڈ پر بھی موجود ہے۔

اجلاس میں شرکت کرنے والوں کی تواضع دم پخت، بیف ، چاول،سیخ کباب، تکہ بوٹی، حلوہ، رشین سلاد ،کولڈ ڈرنکس اورسبز چائے سمیت دیگرلوازمات سے کی جائے گی۔

چاند دیکھنے کے لیے آنے علما کرام،سائنسی ماہرین،محکمہ موسمیات ارکان کے علاوہ عام مہمان بھی شاہی دسترخوان کا حصہ بنیں گے۔

چاند دیکھنے کیلیے 22 مارچ کو ہونے والے اجلاس میں شاندار ضیافت کیلیے 200 سے زائد افراد کے کھانے کا ٹینڈر طلب کرلیا گیا ہے۔