عالمی بینک کے معاشی ماہرین کی چیئرمین ایف بی آر سے ملاقات

اسلام آباد(اُمت نیوز)عالمی بینک کے معاشی ماہرین کی ایک ٹیم نے جمعہ کو چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو عاصم احمد سے ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ ملاقات میں Behavioral Interventions کے ذریعے ٹیکس کی تعمیل اور ٹیکس دہندگان کو سہولیات کی فراہمی کی بہتری پر تبادلہ خیال کیا۔ورلڈ بینک کی معاشی ٹیم جس میں جوناتھن کارور، اینا ماریا مینڈیز، لوسی پین اور ارم توقیر شامل تھے، نے چیئرمین ایف بی آر کو بین الاقوامی تجربات سے آگاہ کیا اور پاکستان میں ٹیکس کی تعمیل کی بہتری کیلئےممکنہ شعبوں میں Interventions پر تبادلہ خیال کیا۔ چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا جہاں ٹیکس دہندگان کو ٹیکس کی ذمہ داریوں کی ادئیگی میں سہولت فراہم کی جا سکے گی۔