بانی سعودی عرب شاہ عبدالعزیز کی صاحبزادی انتقال کر گئیں

سعودی عرب(اُمت نیوز)بانی سعودی عرب شاہ عبدالعزیز کی صاحبزادی شہزادی الجواہرہ انتقال کر گئیں ہیں
۔شہزادی الجواہرہ کی نماز جنازہ دارالحکومت ریاض کی امام ترکی مسجد میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان شریک تھے،
نماز جنازہ میں سعودی کابینہ کے ارکان سمیت شاہی خاندان کے افراد نے شرکت کی ۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شہزادی الجواہرہ کی تدفین میں بھی شریک ہوئے ،سعودی عوام کی جانب سے شہزادی الجواہرہ کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیاگیاہے۔