اقوام متحدہ اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے ایکشن پلان بنائے ، بلاول بھٹو

نیویارک(اُمت نیوز) وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے ایکشن پلان بنائے

نیویارک میں اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر یادگاری تقریب منعقد ہوئی۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِخارجہ کا کہنا تھا کہ آج کے دور کا اہم مسئلہ اسلاموفوبیا ہے، اسلاموفوبیا سے نمٹنے کےلیے سب کو کردار ادا کرنا چاہیے
اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لیےاقوام متحدہ ایکشن پلان بنائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام امن و رواداری کا دین ہے، دہشت گردی کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں، اسلام کو دہشت گردی سے جوڑا جاتا ہے
اور سوشل میڈیامسلمانوں کے خلاف نفرت بھڑکانے کے لیے استعمال ہوا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حجاب پر پابندی اور توہین مذہب سنگین مسائل ہیں
اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن پہلی بار منایا جائے گا اور اقوام متحدہ اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لیے ایکشن پلان بنائے۔