پاکستانی ڈرامے میں "ہولی” کے مناظر پر ناظرین کی تنقید

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی ڈرامہ سیریل میں ہندو مذہب کے تہوار ہولی منانے کا سین پیش کرنے پرناظرین اورسوشل میڈیا صارفین نے سخت تنقید کی ہے ۔
نجی ٹی وی پر دکھائے جانے والے ڈرامہ سیریل سمجھوتہ کی کی 33ویں قسط میں ہولی مناتے کچھ منظر دکھائے گئے ہیں، ایک منظر میں شازیل شوکت اور زین بیگ ایک کالج پارٹی میں تھے جہاں طلبا ہندو تہوار ہولی کی طرح ایک دوسرے پر رنگ پھینک رہے تھے۔
ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ناظرین اور سوشل میڈیا صارفین نے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی ڈراموں میں بھارتی ثقافت کے فروغ پر سوال اٹھائے ہیں ۔صارفین نےسوال کیا کہ کیا اب پاکستان میں لوگوں کو ڈراموں کےذریعے ہولی منانے کی ترغیب دی جارہی ہے ۔ لوگوں کو کہناتھا کہ اس طرح کے مناظر دکھا کر نئی نسل کو تباہ کیا جارہاہے