اگلے 5سال وہ نہ صرف بھرپور سیاست کریں گے بلکہ وفاق و پنجاب میں اپنی حکومتوں کی سرپرستی کریں گے، فائل فوٹو 
اگلے 5سال وہ نہ صرف بھرپور سیاست کریں گے بلکہ وفاق و پنجاب میں اپنی حکومتوں کی سرپرستی کریں گے، فائل فوٹو 

ایک ملک نے عمران خان کو جہاز سے اتار دیا تھا،مریم نواز کا دعویٰ

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان جب وزیراعظم تھا تو ایک ملک نے اسے جہاز سے اتار دیا تھا۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جب ملک کی بات آئے گی تو اس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، پاکستان کو بیرونی خطرہ نہیں، اندرونی خطرہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت اور بنگلادیش آئی ٹی کے شعبے میں کہاں سے کہاں پہنچ گئے، ہم نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ذریعے بچوں کو اسکالرشپس دیں۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ مریم کو مہم کی آزادی ہے مجھے نہیں، مجھے یہ آزادی پلیٹ میں رکھ کر نہیں دی گئی یہ چھین کر لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کے نیچے چھپ جاؤ؟ میں نکلتی تھی اور پتھر بھی کھاتی تھی۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان عدالت کے طلب کرنے پر پلاسٹر دکھا دیتا ہے اور جلسے میں جانے کے لیے ہر وقت تیار رہتا ہے، نواز شریف بیٹی کے ہمراہ جیل گئے جب کہ عمران خان قوم کی بیٹیوں کو ڈھال بناتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے دور میں ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا، ان کے دور میں بھی دفعہ 144 اور پابندیاں لگائی جاتی تھیں۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ عمران خان لیدڑ ہے یا گیڈر جس نے اپنی حفاظت کیلیے لوگوں کی بیٹیاں اور بیٹے رکھے ہیں؟ کارکن کیوں آئیں؟ اگر ہمت ہے توعمران خان گرفتاری دیں۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کو کوئی بیرونی خطرہ نہیں ہے پاکستان کو پولیٹیکل پولرائزیشن کا خطرہ ہے، جب ملک کی بات ہو تو کسی بات پر سمجھوتا نہیں ہوگا، ملک و قوم کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار نواز شریف نے آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا، نواز شریف کے دور میں ڈالر 100 روپے سے کم کا تھا، شہباز شریف نے توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کیں جس سے ثابت ہوا کہ عمران خان نے توشہ خانہ میں چوری کی جب کہ مجھ پر توشہ خانہ سے گھڑی لینے کا جھوٹا الزام لگایا گیا۔