پولیس نے وکلا سے ہنگامہ آرائی سے بچنے کیلیے اچانک پسپائی اختیار کر لی۔فائل فوٹو
پولیس نے وکلا سے ہنگامہ آرائی سے بچنے کیلیے اچانک پسپائی اختیار کر لی۔فائل فوٹو

پولیس اچانک زمان پارک سے پیچھے ہٹ گئی

لاہور: پولیس اچانک زمان پارک سے پیچھے ہٹ گئی، علاقہ خالی کر دیا، ایک ہزار وکلا نے ڈنڈے اٹھا کر زمان پارک کی طرف مارچ شروع کر دیا۔

رینجرز اور پولیس اہلکاروں نے سڑک بالکل خالی کر دی، پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک ہزار سے زائد وکلا ڈنڈے اٹھا کر زمان پارک کی طرف مارچ کر رہے ہیں۔

پولیس عمران خان کے گھر  میں داخل ہونے کو تھی، مرکزی دروازہ کھولنے کی کوشش ہو رہی تھی، کچھ اہلکار دیواروں پر بھی چڑھ گئے تھے کہ اچانک اطلاع پر کہ مشتعل وکلا نے زمان پارک کا رخ کر لیا ہے، پولیس نے وکلا سے ہنگامہ آرائی سے بچنے کیلیے اچانک پسپائی اختیار کر لی۔

وکلا کی احتجاجی ریلی جی پی او چوک سے مال روڈ پر پہنچ گئی ہے جس میں ایک ہزار سے زائد وکلا موجود ہیں جنہوں نے ڈنڈے اٹھائے ہوئے ہیں۔اس سے قبل تحریک انصاف کے کارکنان نے شدید  پتھراو کرکے عمران خان کی رہائش گاہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والی پولیس فورس کے ناک میں دم کر رکھا تھا۔

مجموعی صورتحال دیکھتے ہوئے پولیس کو ہی پسپائی اختیار کرنی پڑی، وکلا نےتحریک انصاف کے  کارکنان کے ساتھ بھرپور اظہار یک جہتی کیا۔