خان صاحب کہہ رہے ہیں سارے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو فون کرو،فائل فوٹو
خان صاحب کہہ رہے ہیں سارے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو فون کرو،فائل فوٹو

جو زمان پارک نہیں پہنچے گا اسے ٹکٹ نہیں دوں گا،عمران خان کا پیغام

لاہور: پولیس اور رینجرز کا عمران خان کو گرفتار کرنے کیلیے زمان پارک میں گرینڈ آپریشن جاری ہے،اس دوران یاسمین راشد کی سابق وزیر داخلہ بریگیڈیئر ریٹارڈ اعجاز شاہ کے ساتھ ہونے والی گفتگو کی آڈیو لیک ہو گئی ہے جس میں وہ عمران خان کا پیغام دے رہی ہیں۔

یاسمین راشد لیک ہونے والی آڈیو کال میں اعجاز شاہ کو کہہ رہی ہیں کہ”عمران خان نے کہاکہ ہے کہ انہیں کہو کہ فوری پہنچیں،جو نہیں پہنچے گا اسے ٹکٹ نہیں دوں گا، خان صاحب کہہ رہے ہیں سارے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو فون کرو“، اعجاز شاہ آگے سے جواب دیتے ہیں کہ ہم کر رہے ہیں۔