فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور قلندرز و ملتان سلطانزکے درمیان میچ شیڈول کے مطابق کرانے کا اعلان

لاہور:  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پہلا کوالیفائر لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان شیڈول کے مطابق کروانے کا اعلان کردیا۔ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان میچ آج شام 7 بجے شیڈول ہے۔

گزشتہ روز لاہور قلندرز، ملتان سلطانز، پشاور زلمی اوراسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیموں کے شیڈول پریکٹس سیشن منسوخ کردیے گئے تھے۔

لاہور کے مال روڈ واقع نجی ہوٹل میں قیام پذیر ٹیموں نے جس روٹ سے اسٹیڈیم کی طرف جانا ہے، اس راستے پر پولیس پی ٹی آئی کارکنان کو منتشر کرنے کیلیے موجود ہے جبکہ دونوں کے درمیان وقفے وقفے سے جھڑپیں بھی ہورہی ہیں۔