پی ٹی آئی پنجاب کے 9سابق وزرا،ایم پی ایزکی اینٹی کرپشن میں طلبی

لاہور(نمائندہ خصوصی)محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے کروڑوں روپے کی  مبینہ کرپشن پر پی ٹی آئی پنجاب کے 9 سابق وزرا و ایم پی ایز کوطلب کرلیا

ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی مد میں 25 سے 30 کروڑ روپے کی مبینہ خورد برد کا انکشاف ہوا ہے، سابق وزرا نے ایگزیکٹو انجینئر ہائی ویز کے ساتھ ملی بھگت کر کے کروڑوں کا گھپلا کیا۔

اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق سابق ایم پی اے چوہدری عادل پرویز، سابق صوبائی وزیر اجمل چیمہ، چوہدری ظہیرالدین، سابق ایم پی اے ملک عمر فاروق، چوہدری علی اختر، سابق صوبائی وزیر خیال کاسترو، سابق ایم پی اے میاں وارث، سابق ایم پی اے محمد لطیف نذیر اور محمد شکیل شاہد کو طلب کیا گیا ہے۔

ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا ہے کہ سابق وزرا اور ایم پی ایز کو 28 مارچ کو طلب کیا ہے جبکہ ایکسیئن ہائی ویز سرمد اختر لنگڑیال کو 17 مارچ کو طلب کیا کیا گیا ہے