فنڈز کی کمی:اقوام متحدہ افغان عوام کا راشن آدھا کردیا

کابل(انٹرنیشنل ڈیسک)اقوام متحدہ نے فنڈز کی قلت کے باعث افغان شہریوں کو فراہم کئے جانےوالے راشن آدھا کردیا

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت 90 فیصد افغان عوام کو متوازن خوراک کی کمی کا سامنا ہے۔تاہم ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت جن 40 لاکھ افغان باشندوں کو راشن فراہم کیا جارہاہے اس میں بھی کمی کردی گئی ہے اور اس کی وجہ فنڈز کی قلت بتائی جارہی ہے

ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فنڈنگ کی رکاوٹوں کی وجہ سے، کم از کم 40 لاکھ افراد کو مارچ تک ملنے والی رقم کا صرف نصف ہی دیا جا سکے گا۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی فوڈ ایجنسی نے اپیل کی تھی کہ اپریل میں افغانستان میں 13 ملین افراد تک کھانے کی ترسیل کے لیے فوری طور پر 93 ملین ڈالر کی فنڈنگ کی ضرورت ہے۔

طالبان کے 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے عالمی اداروں نے فنڈز منجمد کردیے ہیں جس کے باعث افغانستان معاشی بحران کا شکار ہے