عمران خان کے ساتھ مشورہ کرنا ان کا حق ہے۔فائل فوٹو
عمران خان کے ساتھ مشورہ کرنا ان کا حق ہے۔فائل فوٹو

اسلام آباد پولیس کا شبلی فراز کے گھر پر چھاپہ

اسلام آباد(امت نیوز)اسلام آباد پولیس نےسابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف  سینیٹر شبلی فراز کے گھر چھاپہ مارا ہے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق پولیس نے شبلی فراز کے گھرکی تلاشی لی ۔اس موقع پر شبلی فراز گھرپر نہیں تھے۔

میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ چھاپےکے وقت خواتین اہلکار بھی پولیس ٹیم کے ہمراہ تھیں۔ سینیٹر شبلی فراز تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں نامزد ہیں۔