ٹھٹھہ،نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 2 نوجوان جاں بحق

ٹھٹھہ (اُمتنیوز) نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ قومی شاہرہ پر سلطان آباد کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی
حادثے کے نتیجہ میں موٹرسائیکل پر سوار دونوں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوانوں کی شناخت ادریس مگسی اور وسیم کے نام سے ہوئی
جن کا تعلق شاہ بندہ سے ہے، نعشیں مقامی ہسپتال منتقل کردی گئیں۔