سپریم کورٹ کے 4جسٹس کوئٹہ پہنچ گئے

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل بینچ ون تشکیل دیا گیا ہے۔ پہلی بار دو بینچ کیسز کی سماعت کریں گے،

               
  March 20, 2023 · قومی

کوئٹہ(اُمت نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال سمیت سپریم کورٹ کے چار جسٹس کوئٹہ پہنچ گئے، آج سے دو بینچ کیسز کی سماعت کریں گے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال جسٹس یحییٰ خان آفریدی، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل بینچ ون تشکیل دیا گیا ہے جبکہ جسٹس یحییٰ خان آفریدی اور جسٹس جمال خان مندوخیل پر مشتمل بینچ دوم ہے۔
کوئٹہ رجسٹری کی نئی عمارت میں پہلی بار دو بینچ کیسز کی سماعت کریں گے، سپریم کورٹ رجسٹری میں ویڈیو لنک کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔
ویڈیو لنک کے ذریعے پرنسپل سیٹ سے رجسٹری کے کیسز کی سماعت ہوسکے گی۔