کراچی میں کرونا وار جاری، 24 گنٹوں کے دوران 30 کیسز رپورٹ

کراچی (امت نیوز) شہر قائد میں 24 گنٹوں کے دوران 30 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبے میں 24 گھنٹوں کے دورارونا کے 31 کیسز رپورٹ ہوئے، کراچی میں 30 اور حیدر آباد میں کرونا ایک نیا کیس سامنے آیا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں کراچی میں کرونا کے 262 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ شہر میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 28.30 فیصد تک پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ نینشل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر (این سی او سی) کرونا وائرس کے اچانک بڑھتے کیسز کے باعث ملک بھر میں 30 اپریل تک اسپتالوں سمیت ہجوم والی جگہوں پر ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دے چکا ہے۔