سندھ میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رمضان کے لیے سندھ میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار جاری کر دیے گئے ہیں۔
چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق رمضان المبارک میں سندھ صوبے کے سرکاری دفاتر کے اوقات کار پیر سے جمعرات تک صبح 10 بجے سے دن 4 بجے تک ہوں گے۔
جمعہ کو سرکاری دفاتر کے اوقات صبح 10 بجے سے دن 1 بجے تک ہوں گے۔