گلیات، جیپ الٹنے سے 3 خواتین جاں بحق

گلیات ( اُمتنیوز) نتھیاگلی کے قریب جیپ الٹنے سے تین خواتین جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ نتھیاگلی کے قریب بکوٹ روڈ پر آیا ہے۔حادثے میں تین خواتین موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ چھ افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
افسوسناک واقعہ سڑک کی تنگی کے باعث جیپ الٹ کر سڑک کے نیچے موجود گھر پر جاگری، حادثے میں 3 خواتین موقع پر دم توڑ گئیں جبکہ 6 افراد شدید زخمی ہوگئے تاہم گھر کے مکین محفوظ رہے۔
جیپ میں سوار افراد کا تعلق ایک ہی گھرانے سے تھا جو نکاح کی رسم میں شرکت کے لیے جارہے تھے، علاقہ مکینوں نے زخمی افراد کو اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال منتقل کیا۔