پی اے ایف کالج سرگودھا میں فاؤنڈرز ڈے پر خصوصی تقریب

اسلام آباد(اُمت نیوز) کالج سرگودھا میں فاؤنڈرز ڈے کے موقع پر پی اے ایف خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیاہے۔
فاؤنڈرز ڈے کی تقریب میں سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو مہمان خصوصی تھے۔
اپنے خطاب میں ایئر چیف کا کہنا تھا کہ 1953 سے قائم شدہ پی اے ایف کالج سرگودھا ایک قابلِ فخر تاریخ اور اعلیٰ میراث کا حامل ہے۔
اس درس گاہ کو پاک فضائیہ کے عالمی شہرت یافتہ فضائی جنگجو پیدا کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
اس موقع پر پرنسپل پی اے ایف کالج سرگودھا نے کالج کی سالانہ رپورٹ پیش کی، مہمان خصوصی نے جیتنے والے ہاؤسز میں انعامات بھی تقسیم کیے۔