ملزم کی جعلسازی سے نجی بینک کو 400 ملین کا نقصان ہوا۔فائل فوٹو
ملزم کی جعلسازی سے نجی بینک کو 400 ملین کا نقصان ہوا۔فائل فوٹو

نجی بینک گولڈ لون اسکینڈل تحقیقات میں اہم پیشرفت

کراچی: ایف آئی اے کی نجی بینک گولڈ لون اسکینڈل تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

صارفین کے 106 جعلی کیسز کا تخمینہ مرتب کرنیوالے ملزم کی گلبہار میں واقع جیولری شاپ پر چھاپہ مارا گیا، جہاں سے بینک کیلیے مرتب تخمینوں کی دستاویزات، چیک بکس اور جعلی زیورات برآمد کرلیے گئے۔

بینک لون اسکینڈل میں ایف آئی اے کی تحقیقات جاری ہیں، ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل کے ہاتھوں گرفتار ملزم محمد حسن اختر منی لانڈرنگ میں بھی ملوث ہے، درج مقدمے کے مطابق ملزم کی جعلسازی سے نجی بینک کو 400 ملین کا نقصان ہوا۔

ایف آئی اے نے کراچی کے علاقے گلبہار میں صارفین کے 106 جعلی کیسز کا تخمینہ مرتب کرنیوالے ملزم کی دکان پر چھاپہ مارا، کارروائی میں بینک کیلیے مرتب تخمینوں کی دستاویزات، چیک بکس اور جعلی زیورات برآمد کئے گئے ہیں۔

ایف آئی اے ٹیم نے جعلی گولڈ صارفین کو تخمینوں کے عوض جاری رقم کے اعداد و شمار اور دیگر ریکارڈ بھی تحویل میں لیا گیا۔