کال اٹینڈ  کرنے پرپریشان مسافرکو بیگ وصول کرنے کے لیے ائرپورٹ آنے کا کہا گیا ۔فائل فوٹو
کال اٹینڈ  کرنے پرپریشان مسافرکو بیگ وصول کرنے کے لیے ائرپورٹ آنے کا کہا گیا ۔فائل فوٹو

کراچی ایئر پورٹ، پارکنگ سے ملنے والا 15 لاکھ کا سامان مسافر کے حوالے

کراچی: جناح انٹرنیشنل پارکنگ سے ملنے والا 15 لاکھ روپے مالیت کا سامان بیگ سمیت مسافر کو لوٹا دیا گیا۔

اسلام آباد سے آنے والے مسافر طلحہ اپنا شولڈر بیگ پارکنگ ایریا میں بھول کر چلے گئے تھے ۔بیگ ملنے پر اسے ڈی ٹی ایم آفس میں جمع کرایا گیا۔

ڈی ٹی ایم نے ویجیلنس اہلکاروں کی موجودگی میں بیگ کو چیک کیا، اس دوران بیگ میں موجود موبائل بج اٹھا اور کال اٹینڈ کی گئی۔پریشان مسافرکو بیگ وصول کرنے کے لیے ائرپورٹ آنے کا کہا گیا ۔

مسافر ڈی ٹی ایم آفس آیا اور ویجیلنس اہلکاروں کی موجودگی میں بیگ اس کے حوالے کر دیا گیا۔

شولڈر بیگ میں موجود اشیا کی مالیت کا اندازہ تقریباً 15 لاکھ روپے لگایا گیا۔مسافر نے سی اے اے حکام بلخصوص ویجلنس اہلکاروں کی اپنے خط میں بھرپور تعریف کی اور شکریہ ادا کیا۔