عرب امارات کی جانب سے 3 ہزار مستحقین میں راشن کی تقسیم کا آغاز

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) متحدہ عرب امارات کی جانب سے رمضان المبارک کے موقع پرپاکستان کے تین ہزار مستحقین میں راشن کی تقسیم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ہر سال کی طرح امسال بھی شیخہ فاطمہ بنت مبارک کی جانب سے راشن کی تقسیم کا آغاز کاٹھوڑ سے کیا گیا ۔
شیخ ہمدان گروپ (یو اے ای) کی جانب سے شیخ حمدان گروپ کے ڈپٹی محمد بخیت عتیق الرومیتی اور حمدان بخیت عتیق الرومیتی نے پاکستان میں ماہ رمضان کا آغاز ہوتے ہی راشن کی تقسیم کا آغاز کر دیا ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی سندھ اور بلوچستان کے اضلاع میں ہزاروں خاندانوں کو ماہرمضان میں راشن تقسیم کیا جائے گا۔

اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے حمدان بخیت عتیق الرومیثی کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارت کی جانب سے 15 سال سے پاکستان بھر میں رمضان کے موقع پر راشن تقسیم کیا جا رہا ہے۔ یہ راشن شیخہ فاطمہ بنت مبارک کی جانب سے پاکستانی بھاٸیوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ اس ضمن میں ایک خاندان کے لئے 40 کلو آٹا، 20 کلو چاول اور 10 کلو چینی سمیت کھجور، 10 کلو دالیں، 5 کلو نمک مصالحہ جات، بچوں کا دودھ اور مشروبات شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سیلاب، زلزلے اور بارشوں سے تباہی کے نتیجے میں بے گھر افراد کو بھی یو اے ای اے نے غیر معمولی امدادفراہم کی ہے۔ پاکستانی بھاٸیوں کے مشکل وقت میں متحدہ عرب امارات کی حکومت اور اماراتی بھاٸیوں کی محبت امدادی سامان کے 57 جہازوں کی صورت میں دبئی سے کراچی اور دیگر شہروں میں سامان لے کر پہنچی ۔ مشکل کے اس وقت میں سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ لاکھوں خاندانوں کے ساتھ متحدہ عرب امارات شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے۔