فائل فوٹو
فائل فوٹو

حسان نیازی ایک روزہ راہداری ریمانڈ پرلاہورپولیس کےحوالے

کوئٹہ:  مقامی عدالت نے حسان نیازی کو راہداری ریمانڈ پرلاہور پولیس کے حوالے کر دیا جس کے بعد پنجاب پولیس حسان نیازی کو لے کرلاہور روانہ ہوگئی۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔ حسان نیازی کی حوالگی کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب نے محکمہ داخلہ بلوچستان کو مراسلہ لکھا تھا۔

اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بھانجے اور ان کے فوکل پرسن حسان نیازی تھری ایم پی او کے تحت جیل میں نظر بند کیا تھا۔

بیرسٹر حسان خان نیازی کو محکمہ داخلہ بلوچستان نے تھری ایم پی او کے تحت ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں نظر بند کیا گیا تھا۔