دنیا کی مقدس ترین مسجد کے صحنوں، راہداریوں اور جائے مصلی میں سبز رنگ کے قالینوں کی بہار نمازیوں اور معتمرین کی نظروں کو خیرہ کر دیتی ہے۔رپورٹ میں بتایا ہے کہ مکہ مکرمہ کی ایک بہت بڑی خصوصی لانڈری میں قالینوں کو دھو کر جراثیم سے پاک کیا جاتا ہے۔اسی لیے دونوں مقدس مساجد کی عمومی صدارت ان قالینوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دیتی ہے۔ ان قالینوں کی دیکھ بھال، صفائی اور جراثیم سے پاک کرنے کا عمل مہارت سے کیا جاتا ہے۔ اس کام کے لیے بہترین قسم کا ماحول دوست لوازمہ اور جدید آلات استعمال کیے جاتے ہیں۔مسجد حرام کے مختلف حصوں میں کم سے کم 35 ہزار قالین موجود ہیں، جن کے کناروں سے کنارے ملا کر رکھے جائیں تو ان کی لمبائی ایک سو کلومیٹر بنتی ہے۔سپروائزر، قالین لانڈری یونٹ صدارت عمومی امور حرمین محمد العتيبی نے قالین دھلائی کے مراحل کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جدید لانڈری میں ماہرین کی زیر نگرانی قالینوں کی روزانہ صفائی پانچ مراحل میں مکمل ہوتی ہے۔’’پہلے مرحلے میں قالینوں کو مشین کے ذریعے جھاڑ کر مٹی صاف کی جاتی ہے۔ دوسرے مرحلے میں قالینوں کو شیمپو استعمال کر کے صاف پانی سے دھویا جاتا ہے۔‘‘’’تیسرے مرحلے میں قالینوں کو مشین کے ذریعے خشک کیا جاتا ہے۔ چوتھے مرحلے میں انہیں مکمل سکھانے کے لیے سورج کی روشنی اور صاف ہوا پھیلا دیا جاتا ہے۔ پانچویں اور آخری مرحلے میں قالین پر برش چلا کر عرق گلاب کا چھڑکاؤ کیا جاتا ہے۔‘‘رپورٹ کے مطابق خصوصی لانڈری یومیہ دو سو چالیس 240 میٹر قالین فی گھنٹہ دھونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ مسجد حرام کو اس سال کرونا کے بعد پوری صلاحیت کے ساتھ نمازیوں اور معتمرین کے لیے کھولا گیا ہے۔ اسی تناظر میں قالینوں کی صفائی کے لیے لانڈری بھی چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہے۔