کارکنان کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیاگیا۔فائل فوٹو
کارکنان کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیاگیا۔فائل فوٹو

عمران خان کی پیشی، پی ٹی آئی کے متعدد کارکنان گرفتار

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی پر پی ٹی آئی کے متعدد کارکنان کو گرفتار کرلیاگیا۔

عمران خان کے قافلے کو اسلام آباد پولیس اسکواڈ نے حصار میں لے کر قافلے میں شامل درجنوں گاڑیوں کو روک لیا۔ اسلام آباد پولیس نے غلام سرور خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا جن میں عمران خان کا آفیشل فوٹو گرافر نعمان جی بھی شامل ہے۔کارکنان کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیاگیا۔