اٹارنی جنرل، وزارت خزانہ کے حکام چیف جسٹس کے چیمبر میں پیش ہوئے۔ فائل فوٹو
اٹارنی جنرل، وزارت خزانہ کے حکام چیف جسٹس کے چیمبر میں پیش ہوئے۔ فائل فوٹو

انتخابات ملتوی کرنے کا معاملہ، درخواستیں سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختون خواہ میں انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف درخواست سماعت کیلیے مقررکر دی گئی ہے،تحریک انصاف کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ دوپہر دو بجے سماعت کرے گا ، عدالت نے تحریک انصاف کے وکلاکو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ پانچ رکنی بینچ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال ، جسٹس اعجاز الاحسن ،جسٹس منیب اختر ، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال مندو خیل امل ہیں ۔