چیف جسٹس کے ازخود نوٹس اختیار پرقانون سازی کا فیصلہ

اسلام آباد(امت نیوز)حکومت نے چیف جسٹس کے ازخود نوٹس کے اختیار پر قانون سازی کا فیصلہ کرلیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ چیف جسٹس کی جانب سے سوموٹو ایکشن (ازخود نوٹس) کے اختیارات میں تبدیلی کی جائے گی، حکومت اس ضمن میں قانون سازی کرکے ازخود نوٹس کے اختیار کو ریگولیٹ کرے گی جس کی وفاقی کابینہ سے آج منظوری لی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ سے منظوری کے بعد اسے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس دس اپریل کو طلب رکھا ہے وہاں یہ معاملہ پیش کردیا جائے گا۔
مجوزہ بل کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان ازخودنوٹس کااختیارتنہا استعمال نہیں کرسکیں گے،ازخود نوٹس لینے کا اختیار فُل کورٹ کو دینے کی تجویز پرغورکیاجارہا ہے۔