نرس مریض کے بے ہوش ہونے کے بعد موبائل فون اور قیمتی سامان لے کرفرار ہوجاتی تھی، فائل فوٹو
نرس مریض کے بے ہوش ہونے کے بعد موبائل فون اور قیمتی سامان لے کرفرار ہوجاتی تھی، فائل فوٹو

کراچی۔ مریضوں کو بے ہوش کرکے لوٹنے والی جعلی نرس گرفتار

کراچی: شہر قائد میں سول اسپتال میں مریضوں کو بے ہوش کرکے لوٹنے والی جعلی  نرس  کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔

پولیس نے دعوئٰ کیا ہے کہ سول اسپتال میں مریضوں کو بے ہوش کرکے لوٹنے والی جعلی نرس گرفتار کرلیا ، جو مریضوں کی دیکھ بھال کے بہانے آتی اور بے ہوشی کا انجیکشن لگاتی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ نرس مریض کے بے ہوش ہونے کے بعد موبائل فون اور قیمتی سامان لے کرفرار ہوجاتی تھی، اس کے ساتھ ہی پولیس نے دعوی کیا ہے کہ جعلی نرس نے سول اسپتال میں متعدد وارداروں کا بھی اعتراف کیا ہے۔

پولیس کے مطابق جعلی نرس نے متعدد خواتین مریضوں کو بھی بے ہوشی کا ٹیکہ لگا کر لوٹ چکی ہے، جس کی تعلیمی قابلیت انٹر پاس انٹرمیڈیٹ ہے اور وہ کورنگی کی رہائشی ہے۔

واردات 17 مارچ کو کارڈیو وارڈ میں ہوئی تھی جس کے بارے میں متاثرہ خاتون نے سول اسپتال انتظامیہ کو واقعہ کے بارے میں شکایت کی تھی جس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے جعلی نرس کو پکڑ لیا۔

متاثرہ خاتون کی مُدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ گرفتار جعلی خاتون نرس کے بیگ سے بے ہوشی کے انجیکشن اور موبائل فون برآمد ہوئے ہیں، ملزمہ لیب کورٹ پہن کر اسپتال آئی تھی۔

جعلی نرس کی سول اسپتال میں چہل قدمی کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پرآگئی ہے۔