ملتان میں بھی مفت آٹا پوائنٹ پر بھگدڑ مچ گئی

ملتان میں بھی مفت آٹا پوائنٹ پر بھگدڑ مچی گئی جس کے دوران 12 افراد کچلے جانے پر زخمی ہو گئے۔

بھگدڑ مچنے کا واقعہ مدنی چوک کے مفت آٹا پوائنٹ پر پیش آیا، شدید رش اور دھکم پیل کے سبب بھگدڑ مچنے پر 12 افراد ہجوم کے قدموں تلے روندے گئے۔

دوسری جانب جلال پور پیر والا میں بھی بھگدڑ مچی جس کے دوران 2 افراد زخمی ہو گئے۔