عدالت کو نئی ترامیم کے تحت اس کیس پر سماعت کا اختیار نہیں ۔فائل فوٹو
عدالت کو نئی ترامیم کے تحت اس کیس پر سماعت کا اختیار نہیں ۔فائل فوٹو

خواجہ برادرن کو پیراگون ہاؤسنگ ریفرنس میں کلین چٹ مل گئی

لاہور کی احتساب عدالت نے خواجہ برادرن کیخلاف پیراگون ہاؤسنگ ریفرنس نیب ترامیم کے تحت چیئرمین نیب کو واپس بھجوا دیا۔

خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ریفرنس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی۔ پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اوران کے بھائی کو کلین چٹ مل گئی ہے۔

احتساب عدالت کے جج قمر الزمان نے خواجہ برادران کی بریت کی درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

جج نے ریمارکس دیے کہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی بریت کی درخواستوں پر بھی کوئی فائنڈنگ نہیں دی، عدالت کو نئی ترامیم کے تحت اس کیس پر سماعت کا اختیار نہیں ۔

خواجہ برادران کے وکیل امجد پرویز نے بریت کی درخواستوں پر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سعد رفیق اور سلمان رفیق نہ پیراگون کے شیئر ہولڈر ہیں، نہ اسپانسر، نہ ڈائریکٹر ہیں، اس کیس میں جرم ثابت ہونے کا امکان نہیں ۔

وکیل امجد پرویز نے کہا کہ ابھی تک نیب کے جتنے بھی گواہ ریکارڈ ہوئے وہ کچھ بھی ریکارڈ پر نہیں لاسکے، عدالت دونوں کی بریت کی درخواستوں کو منظور کرے۔