سمندری روڈ پر 9 فروری کو رات ساڑھے 9 بجے کے قریب ملزمان ڈیرہ پر آئے تھے، فائل فوٹو
سمندری روڈ پر 9 فروری کو رات ساڑھے 9 بجے کے قریب ملزمان ڈیرہ پر آئے تھے، فائل فوٹو

رانا ثنااللہ نے اپنی حکومت کے خاتمے کی تاریخ بتا دی

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ 12 یا 16 اگست کے بعد ہماری حکومت ختم ہو جائے گی جس کے بعد عبوری حکومت آئے گی، الیکشن کرانا عبوری حکومت کا کام ہے۔

وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ  نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ دہشت گردی کنٹرول سے باہر نہیں ہوئی، ملک میں دہشت گردی موجود ہے، شدت پسند ریاست مخالف کارروائیوں میں مصروف  ہیں تاہم ان کی سرکوبی کے لیے مسلح افواج اور متعلقہ وزارت اپنے فرائض تندہی سے انجام دے رہی ہے، دہشت گردوں کا ملک سے جلد خاتمہ کر دیا جائے گا۔