قاضی فائزکیخلاف کیوریٹو ریویو ریفرنس واپس لینے کی درخواست دائر

اسلام آباد(امت نیوز)حکومت کی جانب سےجسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹو ریویو ریفرنس واپس لینے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی گئی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر اپیل واپس لینا چاہتی ہے اور اس کیس کی پیروی کرنا نہیں چاہتی
درخواست میں استدعا کی کہ انصاف کے تقاضے مدنظر رکھتے ہوئے مقدمہ واپس لینے کی اجازت دی جائے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے سینیئر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کےخلاف کیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لینےکاحکم دیا تھا اور سمری صدر مملکت کو بھیجی تھی جس کی انہوں نے گزشتہ روز ہی منظوری دی