مختلف شخصیات کی جانب سے فیاض الیاس کے ساتھ تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔فائل فوٹو
مختلف شخصیات کی جانب سے فیاض الیاس کے ساتھ تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔فائل فوٹو

آباد کے سابق چیئرمن فیاض الیاس کی والدہ انتقال کر گئیں

کراچی: ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) کے سابق چیئرمن فیاض الیاس کی والدہ مریم عبدالطیف رضائے الہی سے انتقال کرگئیں۔

آباد کے سرپرست اعلیٰ محسن شیخانی، چیئرمین آباد الطاف تائی،سینئر وائس چیئرمین خاور منیر،وائس چیئرمین ندیم جیوا،چیئرمین سدرن ریجن راحیل رنچ نے آباد کے سابق چیئرمین فیاض الیاس کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے غم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور فیاض الیاس سمیت تمام لواحقین کو صبر دے۔

مرحومہ کی نماز جنازہ بیت السلام مسجد خیابان جامی ڈی ایچ اے فیز 4 میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں آباد کے سرپرست اعلیٰ محسن شیخانی،چیئرمین آباد الطاف تائی،سینئر وائس چیئرمین خاور منیر،وائس چیئرمین ندیم جیوا،چیئرمین سدرن ریجن راحیل رنچ،کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز،ایف پی سی سی آئی کے رہنماؤں،مختلف تاجرتنظیموں کے سربراہان،بڑی تعداد میں سرکاری افسران،ایم پیز ایز اور ایم این ایز،عزیز واقارب سمیت بڑی تعداد میں سماجی تنظیموں کے رہنماؤں وکارکنان نے شرکت کی۔

فیاض الیاس کی والدہ کے انتقال پر رات گئے تک مختلف سیاسی،سماجی،کاروباری اور سرکاری شخصیات کی جانب سے فیاض الیاس کے ساتھ تعزیت کا سلسلہ جاری رہا۔