الیکشن کمیشن اس فیصلے کا پابند نہیں، یہ فیصلہ آئین کے خلاف ہے۔ فائل فوٹو
الیکشن کمیشن اس فیصلے کا پابند نہیں، یہ فیصلہ آئین کے خلاف ہے۔ فائل فوٹو

سوال ہی نہیں پیدا ہوتا،14 مئی کو پنجاب میں الیکشن ہو جائے، وکیل الیکشن کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے وکیل اور سینئر قانون دان عرفان قادر نے کہاہے کہ یہ نہ آئین میں ہے نہ قانون میں کہ سپریم کورٹ الیکشن کی تاریخ دے ،14 مئی کو پنجاب میں الیکشن ممکن نہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عرفان قادر نے کہا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا کہ 3 رکنی بینچ کے فیصلے کے مطابق 14 مئی کو پنجاب میں الیکشن ہوجائے۔ الیکشن کمیشن اس فیصلے کا پابند نہیں، یہ فیصلہ آئین کے خلاف ہے۔سینئر قانون دان کا کہنا تھا کہ یہ نہ آئین میں ہے نہ قانون میں کہ سپریم کورٹ الیکشن کی تاریخ دے، اس فیصلے کو کابینہ ہی نہیں ایک عام شہری بھی مسترد کرسکتا ہے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز انتخابات التواءکیس میں الیکشن کمیشن کا 8 اکتو بر کا الیکشن کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کروانے کا حکم جاری کیا تھا ۔