اجیت دووال بلوچستان میں دہشت گردی پھیلا کر چین کو بھی پریشان رکھنا چاہتا ہے ،فائل فوٹو
اجیت دووال بلوچستان میں دہشت گردی پھیلا کر چین کو بھی پریشان رکھنا چاہتا ہے ،فائل فوٹو

سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

راولپنڈی:  سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتارکر لیاہے ۔

ئی ایس پی آرکے مطابق کہ انٹیلی جنس آپریشن میں ہائی ویلیو ٹارگٹ گلزار امام عرف شمبے کو گرفتار کیا گیاہے، گرفتاری سے دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کو بڑا دھچکا پنچا ۔

گرفتاری کے بعد گلزار امام نے ملکی سیکیورٹی اداروں سے تعاون کیلیے رضا مندی ظاہر کر دی ، گلزارامام عسکریت پسند کالعدم تنظیم بلوچ نیشنل آرمی کا بانی اور رہنما ہے ۔

بی این اے، بلوچ رپبلکن آرمی اور یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے انضمام سے وجود میں آئی تھی ،،بلوچ نیشنل آرمی پنجگور اور نوشکی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث ہے ۔

بلوچ نیشنل آرمی پاکستان میں درجنوں پر تشدد دہشتگردی حملوں کی ذمے دارہے ، گلزار امام 2018 تک بلوچ رپبلکن آرمی میں براہمداغ بگٹی کانائب بھی رہا ۔

وہ گزشتہ سال علیحدگی پسند وں کے گروپ بلوچ نیشنلسٹ آرمی کا سربراہ منتخب ہواہے ،گلزار امام نے دسمبر 2017 میں گل نوید کے نام سے افغان پاسپورٹ پر بھارت کا دورہ کیا۔