اگر میاں بیوی ایسی شادی کو ختم نہیں کرتے تو قاضی کی ذمے داری ہے کہ ان کی شادی ختم کرے، فائل فوٹو
اگر میاں بیوی ایسی شادی کو ختم نہیں کرتے تو قاضی کی ذمے داری ہے کہ ان کی شادی ختم کرے، فائل فوٹو

عید تک مارکیٹیں اور دکانیں رات ایک بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت

لاہور ہائیکورٹ نے عید تک مارکیٹیں اور دکانیں رات ایک بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت دے دی۔

ہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کے کیس کی سماعت کی، درخواست گزاروں کے وکیل اظہر صدیق نے دلائل دئیے۔

لاہور میں درختوں کی کٹائی کے خلاف عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے درخت کاٹنے کی اجازت دینے والے افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے نجی ہاوسنگ سوسائٹیز کو راستے کی اجازت دینے پر ڈی جی پی ایچ اے کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا عندیہ دے دیا۔

عدالت نے کہا کہ اجازت نامے سے درخت کاٹنے ثابت ہو گئے تو ڈی جی پی ایچ اے کے خلاف عدالت خود مقدمہ درج کرائے گی۔

لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی فیصلے سے فوری ڈی جی پی ایچ اے کو آگاہ کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے کہا کہ درخت کاٹنا انسانی قتل جیسا ہے، گلوبل وارمنگ ہم سے دور نہیں بلکہ آچکی ہے۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ ہیٹ ویو کے تدارک کے لئے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب نے کمیٹی قائم کی ہے، عدالت نے فصلوں کی باقیات کے خاتمے کی مشینری کے استعمال کی پالیسی بنانے کا حکم دے دیا۔