پاک نیوزی لینڈ میچز کیلئے لاہور میں تیاریاں شروع

لاہور(امت نیوز)لاہور میں ہونے والے پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی میچز سے قبل نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس کو فیروزپور روڈ اور لبرٹی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا۔
نشتراسپورٹس کمپلیکس میں تمام ریسٹورنٹ بھی بند کرادیئے گئے۔
پنجاب پولیس کے جوانوں نے قذافی اسٹیڈیم کی سکیورٹی کا چارج سنبھال لیا، سیریز کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، ایل ڈبلیو ایم سی نے صفائی پلان جاری کر دیا۔
ٹی20 سیریز سے قبل قذافی اسٹیڈیم کے تمام انکلیوژرز کی صفائی دھلائی یقینی بنائی جا رہی ہے۔
ایل ڈبلیو ایم سی ورکنگ پلان کے مطابق قذافی سٹیڈیم کے تمام انکلیوژرز کی صفائی 13 اپریل تک مکمل کر لی جائے گی۔
پلان کے مطابق 190 سینٹری ورکرز، 22 سپروائزر اور 20 آفیسرز اسٹیڈیم کی اندرونی اور بیرونی صفائی کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کا ٹی ٹونٹی اسکواڈ کل پریکٹس سیشن میں حصہ لے گا، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 14 اپریل کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔