بطورنگراں وزیر موجودہ سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ،وہاب ریاض

لاہور(امت نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اور نگراں وزیرکھیل پنجاب وہاب ریاض نے کہاہے کہ بطور نگراں وزیر ان کا موجودہ سیاست سےکوئی لینا دینا نہیں
عرب میڈیا کو انٹرویو میں وہاب ریاض نے بتایا کہ ان کی زندگی میں کبھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بات نہیں ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ عمران بھائی اسٹار رہے ہیں
وہاب ریاض کا کہناتھاکہ پاکستان میں جو سیاسی صورت حال چل رہی ہے وہ ہمیشہ سے ہی ایسی ہے ۔کوئی نئی بات نہیں اس میں ۔
انہوں نے بتایا کہ میرے نگراں مشیر کھیل بننےپر بہت سے لوگوں نے برا کہا ، بہت سوں نے اچھا کہا ہر انسان کی اپنی ایک رائے ہوتی ہےمیں سب کا احترام کرتا ہوں ۔ یہ ان کی رائے تھی میری رائے یہ تھی کہ میں مجھے کھیلوں کی بہتری کے لیے وزیرکھیل بننا چاہئے
وہاب ریاض نے کہا کہ سیاسی صورت حال جو بھی چل رہی ہے میرا بطورنگراں وزیر اس سےکوئی لینا دینا نہیں ، نہ ہی کوئی عمل دخل ہے کیوںکہ میں نگراں سیٹ اپ کا حصہ ہوں
انہوں نے کہا کہ نگراں سیٹ اپ کا عرصہ تین ماہ کا ہوتا ہے اس لیے ہم جو کرسکتے ہیں وہ کریں گے میرا کسی سیاسی جماعت سے وابستہ ہونا ضروری نہیں میری کسی سیاسی جماعت میں دلچسپی بھی نہیں ہے
الیکشن ہوں گے پھر جو جیتیں گے وہ جانیں ان کا کام جانے ۔
وہاب ریاض نے کہا کہ کھیلنا اور وزیر بننا دو بالکل الگ کام ہیں ۔ یہ میرے لیےتھوڑا چیلنجنگ ہے ۔کوشش ہے ایسی بنیاد رکھ دی جائے کہ آنے والوں کو مشکل نہ ہو