اسپیکر کے پاس مکمل اختیار ہے وہ بھرتی کر سکتا ہے، فائل فوٹو
اسپیکر کے پاس مکمل اختیار ہے وہ بھرتی کر سکتا ہے، فائل فوٹو

پرویز الٰہی اور مونس الٰہیٰ کو الیکشن لڑنے کی اجازت

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور ان کے بیٹے مونس الٰہی ٰ کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے ۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی اورمونس الہی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی۔

عدالت نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا ریٹرننگ آفیسر کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کو الیکشن لڑانے کی اجازت دیدی۔ عدالت نے پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کہ اپیلوں کو منظور کر لیا۔ درخواست میں الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسر پی پی 32گجرات کو فریق بنایا گیا ہے۔

پرویز الہیٰ کو27 اپریل تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

لاہور کی  خصوصی اینٹی کرپشن عدالت نے اربوں روپے کے کرپشن کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کو27 اپریل تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔

سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ اربوں روپے کی کرپشن کے مقدمے میں عبوری ضمانت حاصل کرنے لاہور میں انسداد کرپشن کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے چوہدری پرویز الہیٰ کی عبوری ضمانت منظورکرتے ہوئے انہیں 27 اپریل تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو شامل تفتیش ہونے اور ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا بھی حکم دیا۔

ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی اینڈ کمپنی نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ذریعے غیرملکی کمپنی کی واجب الادا رقم 2 ارب90 کروڑ کی ادائیگی کے کے لیے ساڑھے 12 کروڑ روپے رشوت وصول کی۔چوہدری پرویز الہی کے خلاف مقدمہ ٹھوس شواہد کی بنا پر درج کیا گیا ۔