پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 183رنز کا ہدف دے دیا

لاہور(اُمت نیوز)پاکستان نے نیوزی لینڈ کوجیت کیلئے 183رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
پانچ ٹی 20میچز کی سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے .19.5اوورز میں 182رنز پر تمام کھلاڑی آئوٹ ہوگئے
تفصیلات کے مطابق پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 14کے سکور پر گری جب محمد رضوان ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوئے ۔ دوسرے آئوٹ ہونے بیٹسمین بابر اعظم جو 9رنز بنا کر مائن کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔بابر اعظم کے آئوٹ ہونے کے بعد صائم ایو ب اور فخر زمان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی ۔ تیسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی صائم ایوب تھے جو47رنز بنا کر رن آئوٹ ہوئے ۔چوتھے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی شاداب خان ہیں جنہوںنے پانچ رنز اسکور کیے ۔123رنز پر پاکستان کی پانچویں وکٹ جب افتخار احمد آئوٹ ہوئے انہوں نے کوئی رنز اسکور نہیں کیے۔131 رنز پر فخر زمان بھی سودھی کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوگئے۔عماد وسیم 16، شاہین آفریدی ایک رنز بنا سکے۔ فہیم اشرف نے 16 بال کھیل کر22 رنز اسکور کیے۔
حارث رائوف 11 رنز بناکر آئوٹ ہوئے
پاکستان الیون: بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، فخر زمان، صائم ایوب، شاداب خان، افتخار احمد، عماد وسیم، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، زمان خان
نیوزی لینڈ الیون: ٹام لیتھم (سی اینڈ ڈبلیو)، چاڈ بوز، ول ینگ، ڈیرل مچل، مارک چیپ مین، جیمز نیشم۔ راچن رویندرا، ایڈم ملنے، میٹ ہنری، ایش سودھی، بین لسٹر