علی امین گنڈا پور عید جیل میں گزاریں گے ،فائل فوٹو
علی امین گنڈا پور عید جیل میں گزاریں گے ،فائل فوٹو

علی امین گنڈا پور دو روزہ راہداری ریمانڈ پر سندھ پولیس کے حوالے

لاہور : عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کو دو روزہ راہداری ریمانڈ پر سندھ پولیس کے حوالے کردیا ۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج عبہرگل خان نے سماعت کی جہاں عدالت نےعلی امین گنڈا پورکا 2 روزہ راہداری ریمانڈ منظورکیا ہے۔

خیال رہے شکارپور میں پی ٹی آئی رہنما علی امین کے خلاف ریاست مخالف تقاریر کا مقدمہ درج ہے۔

لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے علی امین گنڈا پور کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

پی ٹی آئی رہنما کے خلاف زمان پارک توڑ پھوڑ حملے کے مقدمے میں پولیس نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، جو انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے مسترد کردی۔

دوران سماعت ایس پی آفتاب پھلروان نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کے ہمراہی ملزمان سے 7 کلاشنکوف برآمد ہوئیں ۔ ملزم سے تفتیش مکمل کرنی ہے۔ جس پر علی امین گنڈاپور کے وکیل  نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کیس سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا ہے، علی امین گنڈاپور ایف آئی آر میں نامزد نہیں ۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے رہنما پی ٹی آئی علی امین گنڈا پور کے جسمانی ریمانڈ کی پولیس کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔