لکی مروت، سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی،4 دہشت گرد جہنم واصل

لکی مروت (اُمت نیوز)محکمہ انسداد دہشتگردی اور پولیس کی لکی مروت میں مشترکہ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں4 دہشتگرد ہلاک جبکہ سی ٹی ڈی کا ایک اہلکار شہید ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کا ایک اہلکار زخمی بھی ہوا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 مشتبہ حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ حملے کے بعد پولیس کی اضافی نفری طلب کر لی گئی۔
ہلاک دہشت گرد نعمان لیفٹیننٹ کرنل(ر) مقرب خان کے قتل اور کئی سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد انور دستی بم حملوں، بھتہ خوری اور سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔
دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے تھا، اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا گیا
اُدھر حکام کے مطابق کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی انسپکٹر شہید ہو گئے جبکہ ایک اہلکار شدید زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔