دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے کیلیے اتحاد ضروری ہے، فائل فوٹو
دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے کیلیے اتحاد ضروری ہے، فائل فوٹو

اپوزیشن سے مذاکرات نہیں ہورہے، خواجہ آصف

اسلام آباد(امت نیوز)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہم اداروں کے درمیان ٹکراؤ نہیں چاہتے، ہر ادارہ اپنی حدود میں رہ کر کام کرے، اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات نہیں ہورہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم اداروں کے درمیان ٹکراؤ نہیں چاہتے، جب بھی ٹکراؤ ہوتا ہے تو نقصان ہوتا ہے، ٹکراؤ سے کیا نقصان ہوگا میں اس پر کوئی پیش گوئی نہیں کروں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر ادارہ اپنی حدود میں رہ کر کام کرے، پارلیمنٹ کی حدود کا تحفظ کیا جائے گا اور پارلیمان کے اختیارات سے کسی کو تجاوز نہیں کرنے دیں گے،اگر پارلیمنٹ کی حدود کی خلاف ورزی ہوئی تو آئین کے مطابق اقدامات کریں گے۔
اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے وزیردفاع نے کہا کہ فی الحال حزب اختلاف کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہورہے۔