قومی اسمبلی:2مسلم لیگی وزرا دست و گریباں،نامناسب الفاظ کا استعمال

اسلام آباد(امت نیوز)قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی اوروفاقی وزیر جاوید لطیف جھگڑے کے بعد دست و گریباں ہوگئے جبکہ دونوں طرف سے غیر مناسب الفاظ کا استعمال بھی کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں مسلم لیگ ن کے وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی اور جاوید لطیف کے درمیان جھگڑا ہوا۔
مرتضیٰ جاوید عباسی اور جاوید لطیف نے ایک دوسرے کو مارنے کی کوشش جبکہ دونوں وزرا کے درمیان سخت جملوں اور غیر مناسب الفاظ کا استعمال بھی کیا گیا۔
جس پر وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمان کانجو، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور دیگر ارکان نے بیچ بچاو کروایا۔ اعظم نذیر تارڑ مرتضی جاوید عباسی کو خواجہ آصف کے پاس کے جا کر بٹھا دیا۔
ذرائع کے مطابق معاملہ جاوید لطیف کو ایوان میں بات کرنے کی اجازت نہ دئیے جانے پر خراب پیش آیا۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی سائرہ بانو نے تقریر کی اجازت نہ ملنے پر اجلاس سے واک آؤٹ کردیا۔
سائرہ بانو نے کہا کہ یہاں تو بولنے کی اجازت نہیں اور سارے خود ہی بول رہے ہیں ہمیں مئوقع ہی نہیں دیا جاتا