اسپیکرقومی اسمبلی نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

اسلام آباد(امت نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے چیف جسٹس سپریم کورٹ  عمرعطا بندیال کو خط دیا۔

راجا پرویزاشرف نے خط میں 3 رکنی بینچ کے احکامات کو تشویش اوربے چینی کا باعث قراردیا، اورکہا ہے کہ 3 رکنی بینچ نے قومی اسمبلی کے اقدامات کو نظر انداز کیا

اسپیکر نے لکھا کہ انتخابی اخراجات کامعاملہ خزانہ کمیٹی نےایوان کوبھیجا،3رکنی بینچ کاقومی اسمبلی کااستحقاق،آئینی عمل نظرانداز کرنا افسوسناک ہے۔

خط کے مطابق باربارفنڈزجاری کرنےکےاحکامات غیرضروری محاذ آرائی کاباعث بن رہےہیں،حکومت کوانتخابی اخراجات کی غیرمعمولی ہدایات عجلت کی عکاس ہیں۔

اسپیکر نے لکھا کہ پارلیمنٹ نےہمیشہ عدلیہ کی آزادی کااحترام کیا، کسی دوسرےکےاختیارمیں مداخلت نہیں کرنی چاہئے،ضروری ہےکہ ہرادارہ اپنی حدودمیں رہے۔