اسٹیٹ بینک یا کسی اور ادارے کو بلا کر پیسے دینے کا کہنا درست نہیں ، راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہاہے کہ پالیمان کو عزت نہیں دیں گے تو پھر سارا معاشرہ ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گا ،پارلیمان نے ہمیشہ ایک ماں کا کردار ادا کیاہے ،اسٹیٹ بینک یا کسی اور ادارے کو بلا کر پیسے دینے کا کہنا درست نہیں ہے، اگر ادارے اپنی حدود سے نکل کر دوسرے کی حدود میں جائیں گے تویہ ٹھیک نہیں ۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہناتھا کہ ا ب استعفے منظور ہونے کے خلاف عدالت میں چلے گئے ہیں،وہ لوگ اپنے استعفے منظور کرانے کیلیے عدالت چلے گئے تھے ،جن لوگوں کے استعفے دیے انہیں میں نے خطوط لکھے تھے ،آئین بڑا صاف ہے ،کہ پیسہ خرچ کرنے کا اختیار صرف عوام کے نمائندوں کے پاس ہے۔

انہوں نے کہاکہ آئین کی سر بلندی اور ملک کے مفاد کیلیے ہم سب نے سوچنا ہے ،آئین بڑا کلیر ہے کہ اختیارات صرف پارلیمان کے پاس ہیں ،سیاسی معاملات سیاست دانوں کو خود بیٹھ کر حل کرنے چاہئیں ،جب بھی کوئی سیاسی مسئلہ عدالت میں گیا، عدالت کی عزت میں بھی کمی آئی ، ،عدالت نے ٹھیک بات کی ہے کہ سیاسی مسئلہ بیٹھ کر حل کریں ، ،سیاسی معاملات سپریم کورٹ یا کسی عدالت میں نہیں جانے چاہئیں ۔