آج پھر حکومت کا ارادہ آئیں بائیں شائیں کرنے کا ہے، فائل فوٹو
آج پھر حکومت کا ارادہ آئیں بائیں شائیں کرنے کا ہے، فائل فوٹو

تحریکِ انصاف نے مذاکرات کیلیے سینیٹ کمیٹی مسترد کر دی

اسلام آباد: تحریکِ انصاف نے مذاکرات کیلیے چیئرمین سینیٹ کی سینیٹ کمیٹی  کی تجویز مسترد کر دی۔

تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے مذاکرات کیلیے سینیٹ کی کمیٹی مسترد کر دی اور پارٹیوں کے درمیان مذاکرات کا مطالبہ کر دیا۔

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے قائدِ ایوان اور قائدِ حزبِ اختلاف کو خط لکھ کر کمیٹی کے لیے حکومت اور اپوزیشن بینچز سے 4،4 نام مانگ لیے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ معاملہ سینیٹ کا نہیں، پارٹیوں میں بات طے ہو گی۔

انہوں نے بتایا تھا کہ عمران خان نے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے،فواد چوہدری، علی ظفر اور مجھ پر مشتمل کمیٹی بنائی ہے، حکومت سنجیدہ ہے تو مذاکرات کے لیے آج بھی تیار ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عدالت کے حکم پر پھر حاضر ہیں، مشاورت کے لیے وقت دیا جائے، پی ڈی ایم کا کوئی وزیر حاضر نہیں ہوا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج پھر حکومت کا ارادہ آئیں بائیں شائیں کرنے کا ہے، اب باقی باتیں عدالت میں ہوں گی۔