مذاکرات جاری: پی ٹی آئی وفد نے حکومت کو عمران خان کا موقف پہنچادیا

اسلام آباد(امت نیوز)حکمران اتحاد اور پاکستان تحریک انصاف  کی قیادت کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

حکمران اتحاد میں مسلم لیگ ن کی طرف سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر ریلوے سعد رفیق اور وفاقی وزیر ایاز صادق مذاکرات میں حصہ لے رہےہیں

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے یوسف رضا گیلانی، سیّد نوید قمر، ایم کیو ایم کی جانب سے کشور زہرہ، محمد ابو بکر مذاکراتی عمل میں مصروف ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی نمائندگی شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور سینیٹر علی ظفر کر رہے ہیں۔

حکمران اتحاد اور پی ٹی آئی کے مذاکرات پارلیمنٹ ہاؤس میں ہورہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کےمطابق  پی ٹی آئی وفد نے عمران خان کا مؤقف پی ڈی ایم اتحاد کے اراکین کو پہنچادیا، پی ٹی آئی وفد نےانتخابات کے طریقہ کار اور پارٹی مؤقف کو  پی ڈی ایم اتحاد کے سامنے رکھا۔

سپریم کورٹ میں جاری سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا تھا کہ اگر سیاستدان مل بیٹھ کر کوئی حل نکال لیتے ہیں تو بہترین بصورت دیگر سپریم کورٹ پنجاب میں الیکشن کے حوالے سے اپنے 14 مئی کے فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹ سکتی